چین پاکستان آئل اینڈ گیس پائپ لائن منصوبے پرغور

چین اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے حالیہ اجلاس میں آئل و گیس سیکٹرمیں تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔


حسیب حنیف December 13, 2017
چین اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے حالیہ اجلاس میں آئل و گیس سیکٹرمیں تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین پاکستان آئل اینڈگیس پائپ لائن منصوبہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ایکسپریس کوموصول دستاویز کے مطابق چین اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے حالیہ اجلاس میں آئل و گیس سیکٹرمیں تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلیے چین پاکستان آئل اینڈ گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کیاجائیگا۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے اس وقت پاکستان میں 50 ارب ڈالرسے زائد کا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جاری ہے اور چین کی جانب سے پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے 35 ارب ڈالر سے زائد کے توانائی منصوبوں کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں