تحریک انصاف کا حقائق وفاقی حکومت کے خلاف نامہ جاری

قرض اتارو ملک سنوارو سے لے کر سستی روٹی، پیلی ٹیکسی، میٹرو تک تمام منصوبے ’’فراڈ‘‘ قرار۔


Numainda Express December 13, 2017
نندی پور پاور پراجیکٹ 23 ارب سے شروع ہوا اور 120 ارب تک جا پہنچا، محمود الرشید۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے حکومتی منصوبوں اور اسکیموں کیخلاف حقائق نامہ جاری کر دیا۔

میاں محمودالرشید نے حکومتی منصوبوں اور اسکیموں کیخلاف حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے (ن) لیگ حکومت کے قرض اتارو ملک سنوارو سے لے کر، سستی روٹی، پیلی ٹیکسی، میٹرو بس، آشیانہ اسکیم تک تمام منصوبوں کو ''فراڈ منصوبوں'' سے تشبیہ دی۔

 

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سستی روٹی اسکیم بری طرح فلاپ ہوئی اوراس میں 70ارب سے زائد کرپشن ہوئی، لیپ ٹاپ اسکیم میں کرپشن کا اعتراف خود اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ پیلی ٹیکسی اسکیم بھی نااہلی اور کرپشن کی نذر ہو گئی جب کہ لاہور میٹرو بس چل تو رہی ہے لیکن 5 ارب روپے سالانہ خسارہ آ رہا ہے۔

محمود الرشید نے مزید کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ 23 ارب سے شروع ہوا اور 120 ارب تک جا پہنچا اورصرف تین دن چل سکا جب کہ قائداعظم سولر پارک 100میگاواٹ کا پراجیکٹ صرف 30میگاواٹ بجلی دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں