کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سردی کی شدت میں اضافہ

آج شہرمیں کہیں تیزبارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 13, 2017
کراچی میں ہوا شمال مشرق کی جانب سے 10 ناٹ کی رفتارسے چل رہی ہے: فوٹو: فائل

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بونداباندی کا سلسلہ کچھ دیرمیں تھم جائے گا تاہم آج شہرمیں کہیں تیزبارش کا امکان نہیں، شہرمیں اس وقت درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں بوندا باندی کے بعد شاہراہوں پرپھسلن کے باعث متعدد موٹرسائیکل سوارگرکرزخمی ہوگئے جب کہ سائٹ سیمنز چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا شمال مشرق کی جانب سے 10 ناٹ کی رفتارسے چل رہی ہے، دوپہرتک موسم پھرسے سرداورخشک ہوجائے گا جب کہ آج شام یا رات سے سائبیرین ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو دو سے تین روز تک جاری رہ سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |