شریف برادران نے اربوں روپے کیسے جمع کیے مکیش کمار

مسلم لیگ (ن) کے رہنما تحریک انصاف کے سوالات کا جواب دیں، صوبائی وزیر ایکسائز


Staff Reporter August 07, 2012
مسلم لیگ (ن) کے رہنما تحریک انصاف کے سوالات کا جواب دیں، صوبائی وزیر ایکسائز ۔فائل فوٹو

صوبائی وزیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ نے کہا ہے کہ سندھ کو فتخ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، سندھ پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور رہے گا ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ تحریک انصاف کی جانب سے اٹھائے گئے ،

سوالات کا جواب دیں کہ شریف برادران نے اربوں روپے کی دولت کہاں سے جمع کی، یہ بات انھوں نے اپنے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اداروں سے تصادم نہیں چاہتی ، ملک میں پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے ، پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری قدم کی حمایت نہیں کریں گے ،

ملک میں تبدیلی صرف انتخابات کے ذریعے ہونی چاہیے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے موجودہ جمہوری حکومت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ، ملک میں جمہوریت کی بقا کے لیے شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کردی ، پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے

کیونکہ پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، مکیش کمار چائولہ نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے باعث ملک میں جمہوریت کو فروغ ملا اور یہ صدر مملکت کا سیاسی تدبر ہے جس کے باعث ملک میں سیاسی استحکام موجود ہے ، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی پالیسیوں کے باعث سیاسی طور پر تنہا رہ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں