عراقی دارالحکومت بغداد میں 2 خودکش دھماکوں میں 21 افراد ہلاک 50 ذخمی

دھماکوں اور فائرنگ کے دوران 7 پولیس اہلکار اور 15 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ فوٹو: رائٹرز

عراق کے دارالحکومت بغداد میں گرین زون کے علاقے میں کئے گئے دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 50 کے قریب ذخمی ہو گئے۔


پولیس کے مطابق بغداد کے علاقے الاوی میں 2 کار بم دھماکے کئے گئے، پہلا دھماکا وزارت داخلہ کے دفتر کے سامنے ہوا جب کار سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرا دھماکا جسٹس منسٹری بلڈنگ کے نزدیک کیا گیا، دھماکوں کے ساتھ ساتھ کچھ شدت پسند ملٹری کی یونیفارم پہنے جسٹس منسٹری بلڈنگ میں بھی داخل ہو گئے اور فائرنگ شروع کر دی۔

بلڈنگ میں عراقی پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کے دوران 7 پولیس اہلکار اور 15 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔ حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story