سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کی نمازجنازہ لاہورمیں ادا کردی گئی

نمازجنازہ میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور پاک فوج کے دیگر اعلیٰ افسران و جوان شریک ہوئے


ویب ڈیسک December 13, 2017
نمازجنازہ کے لیے ایوب اسٹیڈئیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے: فوٹو: وسیم نیاز/ ایکسپریس

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کی نمازجنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، گیریزن کمانڈر سمیت پاک فوج کے افسر اور جوان شریک ہوئے۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق بورے والا وہاڑی سے تھا، وہ حال ہی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت مکمل کر کے محاذ پر پہنچے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے دو اہلکار شہید

سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اوروہ گلگت کے گاؤں ڈینیور کے رہائشی تھے جو تین سال پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے پہاڑی علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دونوں جوان شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں