وزارئے داخلہ کو عمر بھر پرکشش مراعات دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

وزرائے داخلہ کو عمر بھر پرکشش مراعات اور سہولیات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے 2 گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا۔


ویب ڈیسک March 14, 2013
نوٹی فکیشن وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا، بیورو چیف عامر الیاس رانا فوٹو فائل

وزارت داخلہ کی جانب سے سابق وزرائے داخلہ کو عمر بھر پرکشش مراعات اور سہولیات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے 2 گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ سابق وزرائے داخلہ کو نادرا اور ایف آئی اے عمر بھر شاہانہ مراعات دینے کے پابند ہوں گے۔ ایف آئی اے ایئر پورٹس پر ساری عمر وزرائے داخلہ کے پورے خاندان کو خصوصی پروٹوکول دے گا، عمر بھر ذاتی خدمت گزاری کے لئے پرسنل اسٹاف افسر کا خرچہ نادرا کے ذمے ہوگا اور سابق وزرائے داخلہ کو ہمیشہ کے لئے ڈرائیور اور ملازم بھی نادرا فراہم کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا کے مطابق نوٹی فکیشن وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں