روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ تیسری ڈبل سنچری جڑ دی

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما نے 208 رنز بنائے


Sports Desk December 13, 2017
سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما نے 208 رنز بنائے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری جڑتے ہوئے ریکارڈ بنا دیا۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما 153 گیندوں پر 13 چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 208 رنز بنا کرناقابل شکست رہے، انہوں نے پہلے 100 رنز 115 گیندوں پر مکمل کیے تاہم اس کے بعد انہوں نے گیئر تبدیل کرتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر اگلے 100 رنز بنائے۔ میچ کے آخری 10 اوورز میں 147 رنز بنے اور بھارت نے مقررہ اوورز میں4 وکٹ پر 392 رنز بنائے۔

ون ڈے انٹرنیشنلز میں روہت شرما کی یہ ریکارڈ تیسری ڈبل سنچری ہے، ون ڈے کی تاریخ میں اب تک 7 ڈبل سنچریز بنی ہیں جن میں سے 3 روہت شرما جب کہ باقی 4 دیگر بیٹسمینوں کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں