یمن میں عرب اتحاد کے فضائی حملے میں 30 قیدی ہلاک

طیاروں نے جیل پر اس وقت بمباری کی جب وہاں 180کے قریب قیدی پابندِ سلاسل تھے۔


ویب ڈیسک December 13, 2017
اتحادی طیاروں نے حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ جیل کو نشانہ بنایا،فوٹو:انٹرنیٹ

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کے قید خانے پر سعودی اتحادی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 30 قیدی ہلاک ہوگئے.

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی طیاروں نے مشرقی صنعاء میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ ایک قید خانے کو نشانہ بنایا، جنگی طیاروں نے جیل پر اس وقت بمباری کی جب وہاں 180 کے قریب قیدی پابندِ سلاسل تھے۔

یہ خبربھی پڑھیں: یمن میں ٹی وی اسٹیشن پر عرب اتحاد کی بمباری سے 4 افراد ہلاک

جیل کے ایک گارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ جنگی طیاروں کے پہلے حملے میں جیل کا ایک حصے تباہ ہوا جب کہ قیدیوں کےفرار ہونے کے دوران مزید بمباری کے نتیجے میں عمارت کے دیگر حصے بھی تباہ ہوگئے۔ حوثی باغیوں کے نشریاتی ادارے 'المسیراہ ٹی وی' کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی بمباری میں 30 افراد ہلاک ہوئے جو سب قیدی تھے اور حملے میں متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عرب اتحاد نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے باغیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد حوثیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں تاہم اب بھی صنعا مکمل طور پر باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں