سماجی رہنما پروین رحمٰن سپرد خاک مقدمہ درج
پروین رحمن اعلیٰ پائے کی سماجی رہنما تھیں اور ان کی ہر وقت کوشش ہوا کرتی تھیں کہ وہ نظام کو ٹھیک کریں۔
اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی خاتون ڈائریکٹر اور معروف سماجی رہنما سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں شاہ محمد قبرستان میں سپرد خاک کردی گئیں۔
مقتولہ کا سوئم آج(جمعہ کو) ہوگا، ادھر سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے عہدیداران کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں پروین رحمن کے قتل کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی خاتون ڈائریکٹر اور سماجی رہنما پروین رحمن کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گلستان جوہر بلاک 15میں ان کی رہائش گاہ سفاری بلیووارڈ فیز ٹو اپارٹمنٹ کے باہر ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں، عزیز و اقارب ، علاقہ مکین ، اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے عہدیداران، طلبا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے بعد میت نارتھ کراچی لے جائی گئی جہاں خاتون سماجی رہنما پروین رحمن کو سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر لیا گیا۔
اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دکھائی دیے ، تدفین کے موقع پر موجود افراد نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پروین رحمن اعلیٰ پائے کی سماجی رہنما تھیں اور ان کی ہر وقت کوشش ہوا کرتی تھیں کہ وہ نظام کو ٹھیک کریں اور یہی شعور دیگر لوگوں میں بھی بیدار کیا کرتیں تھیں، معروف سماجی رہنما کے کا سوئم کا انعقاد آج بعد نماز جمعہ ان کی رہائش گاہ گلستان جوہر بلاک15پر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اورنگی پائلٹ پرو جیکٹ کی ڈائریکٹر اور معروف سماجی رہنما پروین رحمن کے قتل کا مقدمہ 204/2013 پیر آباد تھانے میں مقتولہ کے ڈرائیور ولی داد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا، ایس ایچ او پیر آباد کے مطابق خاتون سماجی رہنما کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 7ATAاور دیگر دفعات 302،324/34 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دریں اثناپروین رحمن کے قتل کیخلاف سماجی ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے عہدیداران کا اجلاس پی ایم اے ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے ، اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے ایک عہدیدار نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پروین رحمن کے قتل کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔