ٹی 10 لیگ کا آغاز آج شارجہ میں ہوگا

پاکستانی کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر تمام اہم اسٹارز بھی اس لیگ میں شریک ہیں


عبدالرحمان رضا December 14, 2017
کرکٹ کی مختصر ترین طرز ٹی 10 لیگ کا آغاز آج شارجہ میں ہوگا؛ فوٹوفائل

کرکٹ کی مختصر ترین طرز ٹی 10 لیگ کا آغاز آج سے شارجہ میں ہورہا ہےجس میں شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ جیسے اسٹار کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کرکٹ کے شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ ٹی 10 لیگ کا آغاز آج سے شارجہ میں ہورہا ہے۔ لیگ میں محدود اوورز کے انگلش کپتان ایون مورگن بھی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ چار روز تک جاری رہنے والا یہ ٹورنامنٹ 93 ممالک میں نشر کیا جائے گا۔

اس لیگ میں ڈینی موریسن، ڈین جونز اور رمیز راجہ کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ پہلے یہ ٹورنامنٹ پنک گیند کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ ہوا تھا تاہم دھونی کے مشورے پر سفید گیند ہی استعمال ہوگی۔ شاہدآفریدی پختون ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر تمام اہم اسٹارز بھی اس لیگ میں شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں