تاجروں کی نشاندہی پر مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں آئی جی

انجمن تاجران کے وفد کی سی پی او میں آئی جی سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

نے زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ صنعتی و تجارتی مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور بالخصوص تاجر رہنماؤں کے دفاتر کے دورے اور ان سے ملاقات کو ممکن بنایا جائے۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تاجر کمیونٹی اور مارکیٹوں میں تاجروں کی جانب سے نشاندہی کیے جانیوالے تمام معاملات پر فوری موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور بالخصوص شہر کے تمام صنعتی و تجارتی زونز و دیگر مارکیٹوں کیلیے رینجرز کے اشتراک سے غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل پلان ترتیب دیکر فوری نافذ کیا جائے۔




یہ ہدایات انھوں نے ڈی آئی جی ایڈمن کراچی پولیس عمران یعقوب منہاس اور اے آئی جی آپریشن سندھ نعیم شیخ سے سینٹرل پولیس آفس میں اور آل پاکستان انجمن تاجران کراچی ارسلا خان اور ہارون چاند کی سربراہی میں ایک 25 رکنی وفد سے ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کیں،آئی جی نے زونل ڈی آئی جیز کو احکامات دیے ہیں کہ متعلقہ زونز میں قائم صنعتی و تجارتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے تحفظات کے تناظر میں سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی تجاویز کے مطابق پولیس اور تاجر نمائندوں پر مشتمل تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں اور ایس ایچ اوز کے علاقہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز سے مستقل رابطوں کا پابند بنایا جائے، انھوں نے زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ صنعتی و تجارتی مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور بالخصوص تاجر رہنماؤں کے دفاتر کے دورے اور ان سے ملاقات کو ممکن بنایا جائے آئی جی نے بھتہ مافیا کے حوالے سے درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔
Load Next Story