ڈیفنس میں فائرنگ سے جاں بحق نیب اہلکارسپرد خاک

جاوید خان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ریلوے اسکول گراؤنڈ کالا پل پر ادا کی گئی


Staff Reporter March 15, 2013
منگل کو ڈیفنس گارڈن کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نیب اہلکار مدد گار 15جاوید خان اور پولیس اہلکار عمران خان کو قتل کردیا تھا۔ فوٹو : فائل

ڈیفنس گارڈن میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نیب اہلکارکو ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس گارڈن میں فائرنگ کر کے قتل کیے جانے والے نیب اہلکار جاوید خان ولد شیرین خان کی نمازجنازہ جمعرات کو بعد نماز عصر ریلوے اسکول گراؤنڈ کالا پل پر ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں مقتول کے اہلخانہ ، عزیز و اقارب ، نیب افسر فیصل وقاص، ایس ایچ او نیب سمیت دیگر افسران، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،نماز جنازہ کے بعد مقتول کی میت ڈیفنس قبرستان لے جائی گئی جہاں مقتول کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

واضح رہے منگل کو ڈیفنس گارڈن کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نیب اہلکار مدد گار 15جاوید خان اور پولیس اہلکار عمران خان کو قتل کردیا تھا اور ملزمان فرار ہوگئے تھے بعدازاں پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے ملزمان کے خلاف انسدادہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں