عہدے سے نااہلی کی درخواست پرڈپٹی مئیرکراچی ارشد وہرا سے جواب طلب

ارشد وہرہ ناہلی سے متعلق درخواست پر 26 دسمبر تک جواب جمع کرائیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک December 14, 2017
ارشد وہرہ ایم کیو ایم کے امیدوارکی حیثیت سے کراچی کے ڈپٹی مئیر منتخب ہوئے تھے فوٹو: فائل

KARACHI:





الیکشن کمیشن نے عہدے سے نااہلی کی درخواست پر ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا سے جواب طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ کوعہدے سے نااہل قرار دینے کے معاملے کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستاراورڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنرنے استفسارکیا کہ نا اہلی درخواست کے ساتھ شوکاز نوٹس کی کاپی کہاں ہے، جس پرفاروق ستارنے جواب دیا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن نےارشد وہرا سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست 26 دسمبرتک ملتوی کردی۔






سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ارشد وہرہ ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر ڈپٹی میر منتخب ہوئے، بعد میں انہوں نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی، اس طرح انہوں نے سیاسی وفاداری تبدیل کی، ہم نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 36 کے تحت انہیں ڈی سیٹ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی، ہمارا موقف ہے کہ یو سی چیئرمین کی نشست خالی ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن کی ضرورت ہوتی ہے کہ دونوں فریقین کوسنے۔ ارشد وہرہ کے وکیل کے پاس پٹیشن کی کاپی نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ ارشد وہرہ ایم کیو ایم کے امیدوارکی حیثیت سے کراچی کے ڈپٹی مئیرمنتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔










تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں