الیکشن کمیشن نے عہدے سے نااہلی کی درخواست پر ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا سے جواب طلب کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ کوعہدے سے نااہل قرار دینے کے معاملے کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستاراورڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنرنے استفسارکیا کہ نا اہلی درخواست کے ساتھ شوکاز نوٹس کی کاپی کہاں ہے، جس پرفاروق ستارنے جواب دیا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن نےارشد وہرا سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست 26 دسمبرتک ملتوی کردی۔