ایم کیو ایم کے 11 ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست

فاروق ستار کی جانب سے ریفرنس قومی اسمبلی کے 2 جب کہ سندھ اسمبلی کے 9 ارکان کے خلاف دائر کیاگیاہے


ویب ڈیسک December 14, 2017
پارٹی چھوڑنے پر اراکین کی رکنیت معطل کی جائے، فاروق ستار کا موقف ؛فوٹوفائل

KARACHI: ایم کیو ایم پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ ریفرنس رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اورسلمان بلوچ جب کہ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالدبن ولایت، عبد الرزاق، ارتضیٰ خلیل، ندیم رازی، عارف مسیح اوربلقیس مختیار کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ تمام ارکان عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے لیکن اب انہوں نے وہ جماعت چھوڑ دی ہے۔ اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے قیام کے بعد ایم کیو ایم کے کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں