اقوام متحدہ نے ہمیشہ مسلمانوں کو مایوس کیاحنیف طیب
سنی اتحاد کونسل کے تحت احتجاجی مظاہرے سے پیرسلطان شاہ ودیگر کا خطاب
ISLAMABAD:
سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر برما کے مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل، نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی نے ثابت کردیا ہے کہ اقوام متحدہ ایک جانبدار اور امریکا کا غلام ادارہ ہے۔
مسئلہ فلسطین کا ہو یا کشمیر کا اقوام متحدہ نے ہمیشہ مسلمانوں کو مایوس کیا ہے اگر مسلم حکمراں27 رمضان کو مکہ معظمہ میں ہونیوالے اجلاس میں او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کریں اور اس پر عمل بھی کریں تو دنیا کی کوئی قوت مسلمانوں کا قتل عام نہیں کرسکتی، بین المذاہب ہم آہنگی کی بات کرنے والے پوپ بینیڈک نے بھی اپنے ہونٹ سی لیے ہیں۔
اگر سعودی عرب، پاکستان اور ایران برما کو اس قتل عام کو فوراً بند کرنے کیلیے دبائو ڈالیں تو صورتحال میں فرق آئیگا، مظاہرے سے صوفی محمد حسین لاکھانی، مولانا نسیم صدیقی، پیر سید سلطان و دیگر نے خطاب کیا۔۔