خیبرپختونخوا پرائمری تعلیم میں سب سے آگے

پاكستان بھر ميں ضلع ٹانک اسكولوں ميں دستياب سہولتوں كے حوالے سے بہترين ضلع ہے،سروے

خيبرپختونخوا نے پرائمری اسكولوں ميں سہولتوں كی بحالی پر 29 ارب روپے خرچ كئے ،فوٹو:فائل

PERTH:
پاکستان میں تعلیم کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم الف اعلان نے سرکاری پرائمری تعلیم کی درجہ بندی میں خیبرپختونخوا کو نمبر ون قرار دے دیا۔

غیر سرکاری تنظیم كےپرائمری اسکولوں سے متعلق ہونے والے ایک سروے كے مطابق 2017میں خيبرپختونخوا پرائمری تعليم اور اس كے انفراسٹركچر كے حوالے سے پاكستان کا بہترين صوبہ رہا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کوماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

سروے میں بتایا گیا کہ خيبرپختونخوا نے اب تک پرائمری اسكولوں ميں عدم دستياب سہولتوں كی بحالی پر 29 ارب روپے خرچ كئے۔ بجلی كی فراہمی كے لحاظ سے پاكستان بھر کے 10 نمایاں اضلاع ميں 8 بہترين اسكول، پانی كی دستيابی كے لحاظ سے پاكستان بھر كے 10 اضلاع ميں 5 بہترين اسكول اور چارديواری كے لحاظ سے پاكستان بھر كے 10اضلاع ميں 6 بہترين اسكول خيبرپختونخوا ميں ہيں ۔

سروے میں پاكستان بھر ميں ضلع ٹانک کو اسكولوں ميں دستياب سہولتوں كے حوالے سے بہترين ضلع قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ خيبرپختونخوا كے 20 اضلاع کو تعليمی سہولتوں كے اعتبار سےملک کے بہتر ین اسکولوں میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔
Load Next Story