پہلا ٹیسٹ شلنگفورڈ نے ناتواں زمبابوین بیٹنگ کو تباہ کردیا

اسپنر نے 6 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈین ٹیم کو تیسرے ہی روز 9 وکٹ سے فتح دلا دی۔

اسپنر نے 6 وکٹیں لے کر ویسٹ انڈین ٹیم کو تیسرے ہی روز 9 وکٹ سے فتح دلا دی۔ فوٹو: فائل

پہلے ٹیسٹ میں شلنگفورڈ نے ناتواں زمبابوین بیٹنگ کو تباہ کر دیا۔

اسپنر نے 6 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو تیسرے ہی روز 9 وکٹوں سے فتح دلادی، دوسری باری میں مہمان سائیڈ 107 رنز پر آئوٹ ہوئی، کریگ ایرون کے دو ڈراپ کیچز کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو دوسری بار بیٹنگ کرنا پڑی، 12 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں بھی ایک وکٹ گنوا دی، میزبان سائیڈ کو صرف 3 رنز مزید درکار تھے کہ امپائرز نے لنچ بریک کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں میزبان سائیڈ کی کامیابی میں شین شلنگفورڈ نے اہم کردار ادا کیا، دراز قد آف اسپنر نے ٹیم میں واپسی کا جشن کیریئر بیسٹ49 رنز کے عوض 6 وکٹوں سے منایا،انھوں نے تیسرے دن کے آغاز پر وقت ضائع کیے بغیر حریف کپتان برینڈن ٹیلر (6) کو شارٹ لیگ پر پاول کا کیچ بنادیا،کیمار روئچ نے رے پرائس (7)کی مڈل اسٹمپ اڑا دی۔




شلنگفورڈ کی گیند پر میلکولم والر(5) کا کیچ پاول نے تھاما، 58 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد زمبابوے کی اننگز سے شکست کے آثار پیدا ہوئے مگر کریگ ایرون نے دو مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ناٹ آئوٹ 23 رنز بناکر میزبان سائیڈ کو دوبارہ بیٹنگ پر مجبور کیا۔

جواب میں کیرن پاول (6) کو ٹینڈائی چتارا نے گلی میں موجودکریمر کا کیچ بنایا، ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے مزید تین رنز چاہیے تھے کہ کھانے کا وقفہ کرا دیا گیا، جس کے بعدمیزبان سائیڈ نے ٹارگٹ حاصل کیا، اس سے قبل زمبابوے کو ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز میں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story