پاکستان کے موجودہ حالات ٹھیک نہیں نوازشریف
ملک میں سیاسی عدم استحکام کے اثرات معیشت پر بھی پڑتے ہیں،نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشرئف نے ملک کی موجودہ صورت حال کو ابتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات تسلی بخش اور خوش کنُ نہیں ،ایسی صورتحال ملک کے لیے افسوسناک ہے،جب عدالتیں ایسے فیصلے دیتی ہیں تو ملک میں انتشار ہوتاہے اوراس وقت ہم یہ انتشار دیکھ رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کو خطرے کی بو اسلام آباد کی فضاؤں سے محسوس کی، اسپیکر ایاز صادق
نوازشریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے جب سیاسی استحکام نہ ہوتو اس کے معیشت پر اثرات پڑتے ہیں جو کہ ملک و قوم کے لیے نقصان کا باعث ہے،اس وقت ملکی حالات ٹھیک نہیں جو افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کرتی دکھائی نہیں دے رہیں اور پارلیمنٹ کو خطرے کی بو اسلام آباد کی فضاوں سے آرہی ہے۔