جب چاہوں گا آصف زرداری اورعمران خان کو دائیں بائیں بٹھا دوں گا طاہرالقادری

باقر نجفی رپورٹ کے ہر صفے پر لکھا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ قاتل ہیں، سربراہ عوامی تحریک


ویب ڈیسک December 14, 2017
شریف خاندان سے قدرت گریٹر انتقام لے رہی ہے، سربراہ عوامی تحریک- فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جب چاہوں گا آصف زرداری اورعمران خان کو اپنے دائیں بائیں بٹھا دوں گا۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کا وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں کوئی گریٹر پلان بنتے نظر نہیں آرہا لیکن شریف خاندان سے قدرت گریٹر انتقام لے رہی ہے کیوں کہ باقر نجفی رپورٹ کے ہر صفے پر لکھا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ قاتل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب چاہوں گا آصف زرداری اورعمران خان کو اپنے دائیں بائیں بٹھا دوں گا یہ صرف سیاسی بیانات تک نہیں قدم سےقدم ملاکر چلتے دکھا دوں گا۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا آپشن ہے کہ کب فیصلہ کن تحریک چلائیں لیکن کارکنان انتظار میں رہیں، عوامی احتجاج کا اعلان کروں گا جو تاریخی بھی ہوگا اور فیصلہ کن بھی اور اس احتجاج میں جماعت اسلامی ،ق لیگ اور دوسری جماعتیں بھی ہمارا ساتھ دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں