الزام لگانا ن لیگ کی عادت بن چکی اعتزاز احسن

فوج ن لیگ کے خلاف سازش نہیں کر رہی، رہنما پیپلز پارٹی


Numainda Express December 15, 2017
فوج ن لیگ کے خلاف سازش نہیں کر رہی، رہنما پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فوج ن لیگ کے خلاف سازش نہیں کر رہی بلکہ نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار کر روتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی لچھے دار باتیں کرتے ہیں کہ اسمبلی چلتی نظر بھی نہیں آتی اور ہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ن لیگ کے خلاف سازش نہیں کر رہی، نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار کر روتے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ن لیگ کا وتیرہ بن گیا ہے کہ ان دیکھے ہاتھوں پر الزام عائد کرتے ہیں۔ ن لیگ کے رہنما رونا ڈال کر بیٹھے ہیں کہ ہمیں کیوں نکالاجب کہ آج تک ن لیگ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے خلاف سازش کون کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں