نواز شریف نااہلی مشرف ایمرجنسی غیرقانونی قرار دینے سمیت بیشتر اہم فیصلے جمعے کو آئے
سابق وزیراعظم نوازشریف کوبھی رواں برس 28 جولائی کوجمعہ کے روزہی نااہل قرار دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے پچھلی ایک دہائی میں تمام اہم فیصلے جمعے کوسنائے ہیں۔
عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کو 20 جولائی2007 بروز جمعہ بحال کیا تھا۔ سابق صدرپرویز مشرف کی جانب سے لگائی گئی 3 نومبر2007 کی ایمرجنسی اورعبوری آئینی حکم کوبھی31 جولائی 2009 بروز جمعہ غیرقانونی قراردیاگیا جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کوبھی رواں برس 28 جولائی کوجمعہ کے روزہی نااہل قرار دیا گیا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ سے متعلق فیصلہ بھی گزشتہ جمعہ کوہی سنایا ہے تاہم اس مقدمے سے متعلق پاکستان بارکونسل کے رکن اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ عدالت آئین کے آرٹیکل62( 1(ایف) کی کس طرح تشریح کرتی ہے۔