مسلم امہ نے فلسطین پر موثر جواب دیا صدر ممنون حسین

مسلم امہ کے مسائل سے متعلق صدر اردوان کا موقف انتہائی جرات مندانہ اور موثر ہے، صدر مملکت


Numainda Express December 15, 2017
او آئی سی فعال ہے، سبکدوش ترک سفیر سے گفتگو، بے پناہ محبت ملی، صادق بابر۔ فوٹو: فائل

NEWCASTLE, UNITED KINGDOM: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلم امّہ نے فلسطین میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کا انتہائی موثر اور مناسب جواب دیا۔

ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر صادق بابر گرگن سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلم امّہ نے فلسطین میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کا انتہائی موثر اور مناسب جواب دیا جس سے مسئلہ فلسطین کے حل میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ ترک صدر بڑے مدبر لیڈر ہیں، اوآئی سی ان کی قیادت میں فعال کردار ادا کر رہی ہے، مسلم امہ کے مسائل سے متعلق صدر اردوان کا موقف انتہائی جرات مندانہ اور موثر ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین ، کشمیر اور روہنگیا کے بحرانوں پرپاک، ترک موقف یکساں ہے۔

صدر مملکت نے صادق بابر گرگن کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دورمیں پاک ترک تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں