نگراں وزیراعظم پر حکومتاپوزیشن اتفاق ہوناچاہیے فضل الرحمن

دونوں طرف سے اچھی شخصیات کے نام پیش کیے گئے،جمہوریت کاتسلسل ارتقاہے


APP March 15, 2013
فوٹو: پی پی آئی / فائل

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہونا چاہیے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے جو 3،3نام نگراں وزیراعظم کیلیے پیش کیے، سب اچھے لوگ ہیں۔موجودہ پارلیمنٹ نے5سال میں ریکارڈ آئینی اصلاحات کیں۔



جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمان نے خارجہ پالیسی کے رہنما اصول دیے۔ اس لحاظ سے پارلیمان نے اپنا کردار خوب نبھایا۔ انھوںنے کہا کہ آئینی اصلاحات پارلیمان کے تسلسل سے ممکن ہوئیں جبکہ یہ تسلسل آئندہ بھی برقرار رہنا چاہیے۔ جمہوریت کے تسلسل سے ہی ارتقا ہوتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |