چوہدری برادران نیب کے سامنے پیش ہوگئے

چوہدری برادران کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں


ویب ڈیسک December 15, 2017
چوہدری برادران کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔ فوٹو : فائل

MULTAN: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی آمدن سے زائد اثاثے اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب کی چوہدری برادران سے ایک گھنٹے تک تفتیش

واضح رہے کہ چوہدری برادران کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔ نیب نے ان کے خلاف یکم جنوری 2000 کو ریفرنس دائر کیا تھا جب کہ تحقیقات کا آغاز 12 اپریل 2000 میں کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کیسز کو بند کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں