کرکٹر شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کیلیے آسٹریلیا روانہ
شاداب خان آسٹریلوی ایونٹ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں۔
قومی کرکٹر شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو گئے، وہ آسٹریلوی ایونٹ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔
لیگ سپنر نے سوشل میڈیا پر ہوائی جہاز میں سوار ہونے کے بعد تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "آسٹریلیا ! میں آ رہا ہوں، برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں، اب بی بی ایل میں جوش دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔"
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا سے آغاز 19 دسمبر سے ہو رہا ہے، پاکستان کے نوجوان آل راﺅنڈر کو برسبین ہیٹ نے نمائندگی کیلیے منتخب کیا ہے، بگ بیش کے دوران شاداب کو دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی ٹیم میں خدمات انجام دینی ہیں، برسبین ہیٹ نے اس دوران ان کے متبادل کے طور پر پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو منتخب کر رکھا ہے۔