کنٹرول لائن پر رات گزارنے کی تردید یاتصدیق نہیں کرتا مشرف

یکطرفہ الزام قبول نہیں،میں نے اپنے فوجیوں کیساتھ راتیں گزاری ہیں, مشرف


Online March 15, 2013
یکطرفہ الزام قبول نہیں،میں نے اپنے فوجیوں کیساتھ راتیں گزاری ہیں, مشرف فوٹو: فائل

پرویز مشرف نے کہاہے کہ میں کنٹرول لائن پار کرکے وہاں ساتھیوں کے ساتھ رات گزارنے کی تردید یا تصدیق نہیں کرتا۔

کارگل کا واقعہ ان واقعات کا تسلسل ہے جوآزادی کے بعد سے دونوںملکوں کیطرف سے ہوتے رہے ہیں،کارگل کی بات کی جاتی ہے توبھارت کی مشرقی پاکستان اور سیاچن میں مداخلت کی بات کیوں نہیں کی جاتی یک طرفہ الزام قبول نہیں کرینگے۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آرمی چیف ہو یاکمانڈراسے اپنے فوجیوں کیساتھ ہونا چاہیے۔



سیاچن ہو یاکوئی اورجگہ میں ہرجگہ محاذ پر تھا یہ میری قیادت کانظریہ ہے۔ اب میں کنٹرول لائن کے اندردس یاسات یاگیارہ میل اندرگیاہوں اس سے اسکاکوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے میں اپنے فوجیوں کے پاس گیااورایساایک مرتبہ نہیں ہواجب ان سے پوچھاگیاکہ کیاآپ اس بات کی تصدیق کررہے ہیں جو کرنل حسین نے اپنی کتاب میں کی ہے تومشرف نے کہاکہ میں تصدیق یا تردید نہیں کررہا میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ میں نے اپنے فوجیوں کیساتھ راتیں گزاری ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں