شہیدافسران واہلکاروں کے اہلخانہ کیلیے پیکیج میں اضافے کافیصلہ

گرانٹ20سے بڑھاکر25لاکھ کردی جائیگی،بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت دیگی


Staff Reporter March 15, 2013
گرانٹ20سے بڑھاکر25لاکھ کردی جائیگی،بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت دیگی فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے مقابلوں کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران و اہلکاروں کے اہل خانہ کی مالی کفالت کے پیکیج میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پیکیج کے تحت شہید ہونیوالے افسران و اہلکاروں کے خاندان کو ملنے والی 20لاکھ روپے کی گرانٹ بڑھاکر 25لاکھ کردی جائے گی جبکہ ان کے اہل خانہ کو 200گز کا پلاٹ اور شہید افسران و اہلکاروں کے بچوں کی ماسٹرز تک کی تعلیم کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔



اس پیکیج کے تحت شہید افسر یا اہلکار کے اہلخانہ میں سے کسی ایک فرد کو اسی محکمے میں ایک ہفتے میں ملازمت فراہم کردی جائیگی۔ اس سمری کو مرتب کرکے وزارت داخلہ نے منظوری کیلیے وزیراعظم کو بھیج دیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس پیکیج کا اعلان کردیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں