نئی پارلیمانی تاریخ رقم 13ویں قومی اسمبلی مدت پوری کر کے رخصت

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم، بینظیربھٹوکوخراج عقیدت پیش کرنیکی قراردادیں منظور


Numainda Express March 15, 2013
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹیں ڈالنے کیخلاف اور بینظیربھٹوکوخراج عقیدت پیش کرنیکی قراردادیں منظور فوٹو: فائل

13 ویں قومی اسمبلی کی کارروائی مکمل ہوگئی،موجودہ قومی اسمبلی کاآخری اور طویل پارلیمانی اجلاس اختتام پذیر،نئے صوبہ جنوبی پنجاب کابل ایوان میںپیش نہ کیاجاسکا۔

موجودہ قومی اسمبلی کو یہ شرف حاصل ہواہے کہ وہ پاکستان کی پہلی جمہوری اسمبلی ہے جواپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی نے اپنے 5 سالہ دور میں 138 بل منظور کیے جن میں 1973کے آئین کواپنی اصل شکل میں بحال کرنے،صوبائی خود مختاری ٗ آزاد الیکشن کمیشن، انسداددہشتگردی اتھارٹی کے قیام، انسداد دہشت گردی،حق نمائندگی ایکٹ، نیشنل کمیشن فار سٹیٹس آفس ویمن، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق، اسلام آبادہائیکورٹ کے علاوہ 5فنانس بل شامل ہیں،آخری اجلاس اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں ہوا،معمول کی کارروائی روک کرایوان کی 5 سالہ کارکردگی پر اظہار خیال کیاگیا ۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے اسمبلی کی پارلیمانی مدت پوری ہونے پرسپیکر کو پانچ سالہ کارکردگی پر مبارکباد دی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قومی اسمبلی اور عوام کی منتخب حکومت نے اپنے پانچ سال پورے کئے جس کیلئے یہ ایوان اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ نظام کو مستحکم ہونا چاہئے۔ ڈپٹی سپیکر فیصل کنڈی نے ارکان کی طرف سے خیر سگالی کے جذبات کے اظہارپرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدر آصف زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بحث سمیٹتے ہوئے چیف وہپ سید خورشیدشاہ نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے پانچ سال میں 138بل منظور کرکے ریکارڈ قانون سازی کی پارلیمنٹ نے ازاد الیکشن کمیشن تشکیل دیا کمیشن سیاست کرنیکی بجائے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے،کسی کو پارلیمنٹ کی طرف میلی انکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔

اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ختم ہونیوالی قومی اسمبلی ، جمہوریت ، حاکمیت اور مساوات کے نعرے کی علمبردار رہی ۔ ایوان میںگزشتہ روز قتل ہونیوالی غیر سرکاری تنظیم کی رکن پروین رحمن کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔علاوہ ازیں الوداعی اجلاس میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ملک جمہوریت بنیادی حقوق پسماندہ طبقات کے تحفظ کے لیے بھر پور خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے ۔

جبکہ قومی اسمبلی نے اپنے آخری اجلاس میں بچیوں کی تم میں رکاوٹ بننے والے عناصر اور قوتوں کی مذمت اور پارلیمانی وومن کا کس کی کارکردگی کی ستائش کیلیے متفقہ قرار دادیں منظور کر لیں ۔ علاوہ ازیں اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کی، قرارداد مولانافضل الرحمان نے پیش کی،قراردادمیں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر تصفیہ طلب معاملہ ہے،عالمی دنیاخاموش تماشائی نہ بنے، سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمدکیلئے اقدامات کیے جائیں۔



گورنر خیبر پختون خوا انجینئر شوکت اللہ،غیرملکی سفیروں نے جمعرات کو مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر آخری اجلاس کی کارروائی دیکھی جسکاسپیکر نے خیر مقدم کیا جبکہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر ارکان نے درخواستوں پر وزیر اعظم سے دستخط کروائے اور وزیر اعظم کے ساتھ خصوصی تصاویر بنوائیںبعد ازاں وزیر اعظم ایوان سے چلے گئے ۔صحافیوں اورمیڈیا سے متعلقہ افرادکوملنے والی دھمکیوں کی چھان بین کیلئے خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس میںسفارش کی گئی ہے کہ صحافیوںکیلئے قومی میڈیاپالیسی کی تشکیل،میڈیارائیٹ ٹوانفارمیشن بل پرتمام فریقین کواعتمادمیںلینے،وزارت اطلاعات قانون سازی کے دوران پی ایف یوجے اورسی پی این ای کواعتماد میں لے۔ رپورٹ انجینئرخرم دستگیرنے پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات صحافیوں کیلئے قائم انڈوومنٹ فنڈ کو فعال کرے۔جبکہ قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیاکہ سینٹ نے سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صوابدیدی کوٹے کے خاتمے کابل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کی صورت میں بغیر ترمیم کے منظورکرلیا۔13ویں اسمبلی کی کارروائی کا دورانیہ 512دن رہا، 138بلز 82قراردادیںمنظور ہوئیں پانچ صدارتی خطاب ہوئے کارروائی غیر معیدنہ مدت تک برخاست ہوگئی ، اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی کے اجلاس برخاست کرنے کے بارے میں صدارتی فرمان ایوان میں پڑھا، نئی کارروائی کا آغاز آئندہ آنیوالی 14ویں قومی اسمبلی سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں