بھتہ خوروں کیخلاف آپریشن کامیاب ہونے والا تھاالطاف حسین کی رحمن ملک سے گفتگو

48گھنٹے کے لیے بند کیے جانے والا آپریشن آج تک پورا نہیں ہوسکا، قائد متحدہ


Express Desk August 07, 2012
48گھنٹے کے لیے بند کیے جانے والا آپریشن آج تک پورا نہیں ہوسکا، قائد متحدہ. فوٹو ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جہاں تک صدر آصف زرداری سے دوستی کا تعلق ہے ہم وضع دار لوگ ہیں جووعدہ کرتے ہیں تو اسے نبھاتے ہیں انہیں بھی اپنا وعدہ اور ملک کی بہبود اور عوام کی قسمت کے لیے جرات مندانہ فیصلے کرنے ہوں گے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے پیر کی شب جناح گرائونڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام منعقدہ افطار وڈنر کی تقریب میںوفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

رحمن ملک سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسیننے کہاکہ پولیس کے لوگ اپنی جانیں دے رہے تھے اور بھتہ خوروں کے خلاف تقریباً آپریشن کامیاب ہونے والا تھا، رینجرز والوںنے منع کردیا کہ ہم اس میں ساتھ نہیں دیں گے اور کہا کہ 48گھنٹے کے لیے آپریشن بند کیا جاتا ہے،

وہ 48گھنٹے آج 48دن گزر جانے کے باوجود پورے نہیں ہوئے تو عوام کس بات کا یقین کریں وہ وعدے نہ کریں جو پورے نہ کرسکیں، انھوں نے کہا کہ جو پولیس والے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے میںانہیں سلام تحسین پیش کرتا ہوں اور جو آئندہ سماج دشمن عناصر کے خلاف آئی جی سے لیکر پولیس والے تک جو بھی بہادری اور ہمت اور جرات سے کام کرے گا

وہ ہم سب پاکستانی کے سر کا تاج ہوگا۔قبل ازیں الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ موجودہ حکومت جو پانچ سال پورے کرنے جارہی ہے اس کا سہرا الطاف حسین کے سر ہے ،لطاف حسین نے ایک دوست کی حیثیت سے صدر آصف زرداری سے دوستی نبھائی،الطاف حسین کی ملک کے استحکام اور کراچی کے امن کے لیے جو تشویش ہے وہ مجھے معلوم ہے ،

ایم کیوایم صرف سندھ کی جماعت نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جماعت ہے،جتنے بھی الزام لگالیے جائیں میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ایم کیوایم کو حکومت نے ایک پائی نہیں دی مجھے الطاف بھائی نے دیا ہوگا میں نے کچھ نہیں دیا،ہم قسم کھاتے ہیں ان بھتہ خوروں، قاتلوں اورملک دشمنوں کو کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔ اس موقع پرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی الطاف حسین سے گفتگو کی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے خطاب کو سب نے بہت غور سے سنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں