عمران خان ایماندار انسان ہے ن لیگ کو سیاست سے نکال دینا ضروری ہو گیا پرویز مشرف

عمران خان سیاسی غلطی تو کر سکتا ہے لیکن کرپشن نہیں کر سکتا، سابق صدر


Monitoring Desk December 16, 2017
عمران خان سیاسی غلطی تو کر سکتا ہے لیکن کرپشن نہیں کر سکتا، سابق صدر۔ فوٹو؛ فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان ایماندار انسان ہے جب کہ مسلم لیگ ن کو ملکی سیاست سے نکال دینا ضروری ہو گیا ہے۔

پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان ایماندار انسان ہے، وہ سیاسی غلطی تو کر سکتا ہے لیکن کرپشن نہیں کر سکتا تاہم مسلم لیگ ن کو ملکی سیاست سے نکال دینا ضروری ہو گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، عمران خان اور نواز شریف کا موازنہ کرنا درست نہیں، نواز شریف کیخلاف فاضل عدالت کا فیصلہ بالکل درست تھا جب کہ موجودہ حکومت کو جلد از جلد رخصت کر دینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں