کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کو 4 سال میں ڈیڑھ کھرب کی آمدن

پورٹ قاسم اتھارٹی سے95 ارب 31 کروڑ 60 لاکھ، کراچی پورٹ ٹرسٹ سے67ارب25کروڑ کی آمدن ہوئی۔

پورٹ قاسم اتھارٹی سے95 ارب 31 کروڑ 60 لاکھ، کراچی پورٹ ٹرسٹ سے67ارب25کروڑ کی آمدن ہوئی۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کو گزشتہ ساڑھے چارسال میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی سے ایک کھرب 62 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔

ایکسپریس کو دستیاب وزارت بندرگاہیں و جہازرانی کی دستاویز کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی کو مالی سال 2013-14 کے دوران آمدن کی مد میں 7 ارب 29 کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔ مالی سال2014-15کے دوران 8ارب 95 کروڑ 90 لاکھ روپے، مالی سال 2015-16 کے دوران 11 ارب 99کروڑ60لاکھ روپے جب کہ 2016-17کے دوران 14 ارب16کروڑ 10لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔


پچھلے ساڑھے 4 سال کے دوران پورٹ قاسم اتھارٹی کے آپریشنل ریونیو سے 35 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ روپے حاصل ہوئے، ان میں سے2013-14ء کے دوران 5 ارب 16کروڑ 40لاکھ روپے کا آپریشنل ریونیو حاصل ہوا، 2014-15 کے دوران 6ارب 13 کروڑ 60 لاکھ روپے، 2015-16کے دوران 9 ارب 55 کروڑ 60 لاکھ روپے جب کہ 2016-17کے دوران دس ارب 48 کروڑ 30لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔

علاوہ ازیں پورٹ قاسم کے صنعتی ریونیو سے 6 ارب 19 کروڑ 70 لاکھ روپے حاصل ہوئے دیگر ریونیو کی مد میں 6 ارب 8 کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔
Load Next Story