ملک بھر میں بارشیں ژالہ باری خیبر پختونخوا میں تباہی8ہلاک

خیبرپختونخوامیں کئی مکان اورجنوبی چھاؤنی لاہورمیں چھت منہدم ہوئی،آج بھی موسم ابرآلود رہنے اور بارش کاامکان


Numaindgan Express March 15, 2013
فوٹو: فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو بارشیں اورژالہ باری ہوئی۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت سمیت متعدداضلاع میں موسلادھار بارش سے کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں،جس سے8 افراد ہلاک اور9زخمی ہوگئے۔لاہورمیںچھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔پشاورمیں چارسدہ روڈ پر نواحی علاقہ میاں گجرگڑھی سیدان میں رہائش پذیرکمال شاہ کے گھرمیں کا کمرہ منہدم ہوگیا۔اس کی5 سالہ بیٹی کنول ملبے تلے دب گئی،اسے اسپتال پہنچایا گیا،جہاں وہ دم توڑگئی۔سوڑیزئی افغان مہاجر کیمپ میں چھت گرنے سے داور خان ہلاک اورارسلا خان شدیدزخمی ہوگیا۔رنگ روڈ پردکان کی چھت گرنے سے 3 نوجوان زخمی ہوگئے۔



بہاری کالونی میں جمعہ خان کے گھر کی چھت گرنے سے اس کا6 سالہ بیٹا جلال اور7سالہ بیٹی سمیرا دم توڑ گئے جبکہ بچوں کی ماں مسرت زخمی ہوگئی۔ اچینی پایاں میں نیازمحمد کے گھر کی چھت گرنے سے اسکی بیوی جاں بحق جبکہ وہ خودزخمی ہوگیا۔ بریکوٹ کے علاقہ نجیگرام میں پہاڑی تودہ مکان پر گرنے سے آٹھویں جماعت کا طالب علم محمدحسین جاں بحق ہوگیا۔

شیرگڑھ کے نواحی گاؤں مورچہ خان کلے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 13 سالہ سلیمان جاں بحق اوربھائی نعمان شدید زخمی ہوگیا۔ رسالپورکے علاقے زنڈو پایاں میں جہانگیر خان کا مکان گرنے سے اس کی بیوی اور8 سالہ بیٹا ابرار زخمی ہوگئے۔ کاٹلنگ روڈ پرجبرکے مقام پر محمد سید کامکان گرگیا۔ لاہورسے نمائندیکے مطابقجنوبی چھاؤنی میں بیدیاں روڈ پر واقع مکان کی خستہ چھت گرنے سے اکرم وغیرہ 4 افراد زخمی ہوگئے ،جنھیں اسپتال داخل کرادیاگیا۔ نمائندے کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج بھی موسم ابرآلوداور بارش کاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں