بلدیہ عظمیٰ کو 3 ارب 15 کروڑ واجبات ادائیگی کیلیے کے الیکٹرک کا فائنل نوٹس

اگر 7 روز میں واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی تو بلدیہ عظمیٰ کے تمام کنکشنز منقطع کرد یے جائیں گے، کے الیکٹرک

اگر 7 روز میں واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی تو بلدیہ عظمیٰ کے تمام کنکشنز منقطع کرد یے جائیں گے، کے الیکٹرک۔ فوٹو؛ فائل

کے الیکٹرک نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کو 3 ارب 15 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگی کیلیے 7 روز کا فائنل نوٹس جاری کردیا۔


کے الیکٹرک کی جانب سے 15 دسمبر کو بھیجے جانیوالے نوٹس میں بلدیہ عظمی کراچی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2107 تک کے ایم سی کے 291 بجلی کے کنکنشنز پر واجبات 3 ارب 90 کروڑ سے تجاوز کرچکے ہیں تاہم اگر 7 روز میں واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی تو بلدیہ عظمیٰ کے تمام کنکشنز منقطع کرد یے جائیں گے۔
Load Next Story