سوات میں سیاحت کے فروغ کیلیے 54لاکھ ڈالر دیے امریکی سفیر

معیشت،سیاحت کی بحالی چاہتے ہیں، خطاب، اولسن اور گورنرکوروایتی ٹوپیاں پہنائی گئیں

معیشت،سیاحت کی بحالی چاہتے ہیں، خطاب، اولسن اور گورنرکوروایتی ٹوپیاں پہنائی گئیں فوٹو: فائل

KARACHI:
امریکی سفیرر چرڈاولسن نے کہاہے کہ حکومت پاکستان اور امریکی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے سوات میںسیاحت اورصنعتی شعبے کی بحالی ممکن ہوئی ہے،امریکا سوات میں معیشت کی بحالی چاہتا ہے۔


سیاحت کی ترقی کیلیے تعاون جاری رکھیں گے،اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہاکہ2010ء کے دوران تباہ کن سیلاب اور دہشتگردی کی وجہ سے وادی سوات کاقدرتی حسن ،سیاحت اور صنعت مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی، اب سوات میں قیام امن کے بعد پاکستانی حکومت اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے مابین تعاون سے سیاحت اور صنعتی ترقی میں اضافہ ہو اہے۔
Load Next Story