وزیراعلیٰ سندھ نے تھرکول دوئم ودیگرمنصوبوں کاافتتاح کردیا

جلدہم تھرکے کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے قابل ہو جائینگے،قائم علی شاہ کا خطاب


Staff Reporter March 15, 2013
تھرکول اورانرجی پروجیکٹ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے وسیع ترمفاد میں ہے فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے جمعرات کوتھرکول مائننگ اورسندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کے پاورپروجیکٹس تھرکول دوئم اوردوسرے منصوبوں کاافتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ جوتھرکول انرجی بورڈکے چیئرمین بھی ہیں نے کہاکہ وہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہی تھی جس نے شہیدبینظیربھٹوکی ولولہ انگیزقیادت میں کوئلے سے بجلی پیداکرنے کا منصوبہ ٹھٹھہ ضلع کے مقام کیٹی بندرپربنانے کافیصلہ کیاتھالیکن بعدکی حکومت نے اس منصوبے کویہ کہہ کرختم کردیا کہ ہمیں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور اب اس منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے سے یہ ثابت ہوا کہ شہیدینظیر بھٹوکاویژن کتنا صحیح تھا۔



تھرکول اورانرجی پروجیکٹ نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ پورے ملک کے وسیع ترمفاد میں ہے،بہت جلد ہم تھرکے کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ وزیراٰ نے بتایا کہ تھرکول فیلڈمیں8 بلاکس ہیں اور اس منصوبے میں ورلڈ بینک نے بھی بہت تعاون کیا۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں تھرکول اینڈانرجی بورڈ نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کیلیے700ملین کی اٰ ترین ضمانت دار بننے کی درخواست کی،کوئلے کے منصوبوں میں کیے گئے۔

معاہدے کے تحت سندھ حکومت کو51 فیصد جبکہ اینگرو کول کو49 فیصدکے شیئرحاصل ہیں ، تھرکے مختلف علاقوں میں61آر او پلانٹس کی تنصیب کی گئی ہے جبکہ ایک ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔تقریب سے پیر مظہرالحق،چیئرمین سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ زبیر موتی والا، اینگرو کول کے چیف ایگزیکٹوآفیسر انصاری،کول اینڈانرجی کے سیکریٹری اعجازاحمدخان اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں