حج اسکینڈلحامدسعیدکی ضمانت منسوخ کرنیکی درخواست مسترد

حسین اصغرسمیت7گواہ اگلی سماعت پرطلب،الزامات لغوہیں،سرخروہونگا،حامدسعید


Numainda Express March 15, 2013
فوٹو: فائل

اسپیشل جج سینٹرل افتخاراحمد خان نے مبینہ طورپرحج اسکینڈل کیس میں نامزدسابق وفاقی وزیرعلامہ حامدسعید کاظمی کی ضمانت منسوخ کرکے انھیں دوبارہ گرفتارکرنے کی اجازت دینے کی ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسرحسین اصغرکی درخواست مستردکردی اورفیصلے میں قراردیا ہے کہ حامدسعید کاظمی کی ضمانت میرٹ پرکی گئی تھی، ضمانت مستردکرنے کاکوئی جواز نہیں بنتاا ور نہ ہی ایف آئی اے ان کیخلاف کوئی نیا ثبوت پیش کرسکی۔

ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر، ان کے بیٹوں، بیٹی، اہلیہ اوربہن کے نام تمام منقولہ غیرمنقولہ جائیدادبھی سیل کردی۔ اس اقدام کوبھی عدالت چیلنج کیاجارہا ہے،عدالت نے سابق وفاقی وزیرکے فارن کرنسی اکاؤنٹ فیصل بینک بوسن روڈملتان کوسیل کرنے کی درخواست سماعت کیلیے منظورکرلی۔



اس اکاؤنٹ میں13348برطانوی پاؤنڈ موجود ہیں ، سابق وفاقی وزیرکی طرف سے تنخواہ کااکاؤنٹ سیل کرنے کیخلاف دائر درخواست بھی سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاگیا۔ عدالت نے سماعت28مارچ تک ملتوی کرکے تفتیشی آفیسرڈائریکٹرحسین اصغرسمیت7گواہان کو طلب کرلیا۔رحامد سعیدکاظمی نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الزامات لغو ہیں سرخرو ہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں