پشاورسے کراچی جانے والی خیبرمیل کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

2 گھنٹے میں ٹریک بحال کرکے ٹریفک کیلیے کھول دیاجائے گا، ریلوے حکام


ویب ڈیسک December 16, 2017
بوگیاں اترنے کے باعث ٹریک بلاک ہوگیا، ریلوے حکام: فوٹو: فائل

پشاور سے کراچی جانے والی خیبرمیل کی 5 بوگیاں کالاشاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اترگئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورسے کراچی جانے والی خیبرمیل کی 5 بوگیاں کالاشاہ پٹڑی سے اترگئیں، جس سے ٹرینوں کی آمد ورفت شدید متاثر ہوگئی، ٹریک کو کلئیرکرنے کے لئے امدادی ٹرین لاہور سے روانہ کردی گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں اترنے کے باعث ٹریک بلاک ہوگیا، ٹرینوں کو براستہ فیصل آباد چلایا جائے گا، مسافروں کومتبادل ٹرین سے لاہورروانہ کیا جارہا ہے جب کہ 2 گھنٹے میں ٹریک بحال کرکے ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں