ٹرانسپیرنسی کے سامنے خودکواحتساب کیلیے پیش کیا شہباز شریف

میٹروبس،لیپ ٹاپ پردرست طریقہ اختیارکیاگیا:عادل گیلانی،رپورٹ جعلی ہے:گبول


Monitoring Desk March 15, 2013
پیسہ تعلیم پرخرچ ہوناچاہیے تھا:اعظم سواتی ،کل تک میں زعیم قادری کی بھی گفتگو فوٹو : فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے میٹروبس سروس، لیپ ٹاپ کی تقسیم اور اجالا پروگرام کے بارے میں خودکواحتساب لیے پیش کیا ہے اور ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی حکمران نے خود احتساب کی دعوت دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کامیابی پر وہ لوگ پریشان ہیں جن کے دامن خودکرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پرویزالہٰی ،قمرزمان کائرہ اور عمران خان کو خط لکھے کہ اگر ان کے پاس میٹروبس سروس میں کسی بھی کرپشن کے کوئی ثبوت موجود ہیں توسامنے لائیں لیکن کسی نے کوئی جواب نہیں دیا اوراب ناقدین کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے تینوں منصوبوں کو شفاف قراردیا ہے ۔ہمیں احتساب کے کلچر کو پروموٹ کرناچاہیے۔



ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے پاکستان میں سربراہ عادل گیلانی نے کہا کہ ہم نے پنجاب حکومت کو کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیا اورنہ ہی دیا کرتے ہیں۔ ہم نے پنجاب حکومت کے تینوں پراجیکٹس کے بارے میں رپورٹ ضرور دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تینوں پراجیکٹس میں جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے وہ درست ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ج ہے ایسی رپورٹیں تو میں خود اپنے دفتر میں تیارکرلیتا ہوں ۔

کرپشن کی جب انکوائری ہوئی تو سب پتہ چل جائے گا کہ کس کس نے کہاں کہاں کرپشن کی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اؑعظم سواتی نے کہاکہ میٹروبس سروس کا پیسہ پنجاب پولیس، عوام پر، تم پر، بجلی بنانے پر خرچ ہوتا تو آج پنجاب کے عوام کی حالت بہترہوتی ۔ن لیگ کے رہنما زعیم قادری نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی خدمت کی ہے اگرکسی کو شک ہے تو پھر عدالتیں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں