سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے سپریم کورٹ

عدالت کا اٹارنی جنرل، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سپریم کورٹ کے ماہرین کو بھی 18 مارچ تک لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم


ویب ڈیسک March 15, 2013
عدالت کا اٹارنی جنرل، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سپریم کورٹ کے ماہرین کو بھی 18 مارچ تک لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن، نادرا اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کو حکم دیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے حکمت تیار کی جائے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی اصلاحات اور تارکین وطن کے ووٹ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کاغذات نامزدگی کا معاملہ حل ہو چکا ہے اب آگےبڑھا جائے، ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا اعلان ہونے کے بعد قانون سازی نہیں ہو سکے گی۔

تارکین وطن ووٹ کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ 2012 تک 44 لاکھ تارکین کو رجسٹرڈ کیا گیا، جس پر جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ اس کے بعد جانے والے تارکین کا کیا ہو گا، اس موقع پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ او پی ایف ،نادرا سے مل کر نئی فہرست بنائے، انہوں نے اٹارنی جنرل، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سپریم کورٹ کے ماہرین کو بھی 18 مارچ تک لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم دے دیا، مقدمات کی آئندہ سماعت19 مارچ کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں