ڈر ہے کوئی دوسرا نیازی آکر ملک دولخت نہ کردے خورشید شاہ

47 سال قبل بھی ادارے کمزور اور سیاستدان گھتم گتھا تھے اورآج بھی وہی صورتحال ہے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک December 16, 2017
ایسی سیاست سے بھی خوف آتا ہے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہو، خورشید شاہ ۔ فوٹو : فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہی ایک نیازی نے ہتھیار ڈال کر ملک دولخت کیا تھا اور مجھے ڈر ہے کہ کوئی دوسرا نیازی آکر ایک بار پھر ملک کے ٹکڑے نہ کردے۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستانی تاریخ کا سیاہ باب ہے جب ایک نیازی نے ہتھیار ڈال کر ملک کو دو لخت کردیا تھا، مجھے ڈر ہے کہ اللہ کسی دوسرے نیازی کو اتنی طاقت نہ دے دے کہ وہ پھر سے ملک کو دو لخت کردے، 47 سال قبل ادارے کمزور اور سیاستدان گھتم گتھا تھے اور آج بھی ملکی اداروں کے مابین جنگ ہوتی نظر آرہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسمبلیوں کے مستقبل کے حوالے سے حالات مشکوک

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ادارے اپنے دائرے اور آئین کی حد میں رہ کر فیصلے کریں جب کہ سیاستدانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے اداروں کو نشانہ بنانےکے بجائے اپنی سیاست کریں، ملک مزید بحران برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اب تو ایسی سیاست سے بھی خوف آتا ہے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہو۔ ملک کو دھرنوں کی سیاست نے جام کردیا ہے جب کہ دھرنوں میں اسلام کا نام بھی استعمال کیا جارہا ہےجو نامناسب ہے۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور احساس محرومی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے، ہم دشمن کی چالوں کو سمجھ کر ہی ملک و قوم کو محفوظ اور طاقتور بناسکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری نثار کے انتہا پسندوں سے رابطے تھے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |