جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ نامزد

جسٹس (ر) طارق پرویز کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ، امیرحیدرخان ہوتی


ویب ڈیسک March 15, 2013
جسٹس (ر) طارق پرویز کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ، امیرحیدرخان ہوتی ، فوٹو فائل

جسٹس ریٹائرڈطارق پرویزکوخیبرپختونخواکانگران وزیراعلیٰ نامزد کر دیا گیا ۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے اتفاق رائے سے جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کو خیبرپختونخوا کا نگران وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

نگران سیٹ اپ کے لیے وزیراعلیٰ امیر حیدرہوتی اور اکرم خان درانی کی ملاقات ہوئی جس میں مشاورت سے دونوں رہنماؤں نے نگران وزیراعلیٰ کےنام پر اتفاق کیا لیکن اس نام کو خفیہ رکھا جارہا تھا جبکہ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز ، سابق اے آئی جی عباس خان ، جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا نگراں وزیراعلی کے امیدوار تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ جسٹس (ر) طارق پرویز کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کی شخصیت ، کردار اور خدمات سب کے سامنے ہیں جبکہ ان کی سیاسی وابستگی بھی نہیں ہے ، اسی لئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ آنے والی نگراں حکومت کا جھکاؤ کسی طرف نہ ہو اور وہ شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی مدد کرسکے، انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےالیکشن ایک ہی دن ہونے چاہیئں۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اپنے سیاسی مفادات کو ایک طرف رکھ کر ایسا کوئی فیصلہ کیا جائے جو کہ خیبرپختونخوا کے کروڑوں عوام اور سیاسی جماعتوں کو قبول ہو ، انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) طارق پرویز کی خدمات کے پیش نظر ان کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میری وفاق اور باقی صوبوں سے درخواست ہے کہ ملک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسے ناموں پر اتفاق کریں کہ پاکستان کے کروڑوں عوام اور تمام سیاسی جماعتیں ان ناموں پر مطمئن ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |