شعلوں میں گھری عمارت کی 20 ویں منزل پر لٹکے شخص کی ویڈیو وائرل

کثیرالمنزلہ عمارت کی گرل سے لٹکا شخص لاتیں مار کر کھڑکی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن شیشہ نہیں ٹوٹتا


ویب ڈیسک December 16, 2017
گرل سے لٹکا شخص لاتیں مار کر کھڑکی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن شیشہ نہیں ٹوٹتا۔ فوٹو: اسکرین گریب

چین میں کثیر المنزلہ عمارت سے لٹکے ہوئے شخص کی سنسنی خیز ویڈیو سامنے آئی ہے جو آگ کے شعلوں سے بچنے کے لیے زندگی کی جدوجہد کرنے میں مصروف ہے۔

کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا جہاں 23 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس عمارت کی 20 ویں منزل پر آگ لگ گئی اور خوفناک شعلے کھڑکی سے باہر ابلنے لگے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/shanghaiist/videos/10156449915166030/"]

عمارت میں موجود ایک شخص جان بچانے کے لیے کھڑکی سے باہر نکل کر نچلی منزل کی گرل تک پہنچا اور لاتیں مار مار کر شیشے کو توڑنے کی کوشش کی، لیکن مسلسل کوشش کے باوجود شیشہ نہیں ٹوٹا۔ اس دوران بالائی منزل سے اس پر آگ کی راکھ اور شعلے گرتے رہے۔ تاہم اس شخص نے ہار نہیں مانی۔ باالآخر ایک فائر فائٹر اندر کمرے میں پہنچ جاتا ہے اور ہتھوڑی سے شیشا توڑ کر باہر لٹکے شخص کو بچا کر کمرے میں لے آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |