مسلم لیگ ن نے انتخابی نشان شیر کیلئے درخواست جمع کرادی

انتخابی نشان کےحصول کے لیے اب تک 227 میں سے 102 جماعتیں درخواستیں جمع کراچکی ہیں.


ویب ڈیسک March 15, 2013
انتخابی نشان کےحصول کے لیے اب تک 227 میں سے 102 جماعتیں درخواستیں جمع کراچکی ہیں. فوٹو: فائل

آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان حاصل کرنے کےلئےسیاسی جماعتوں کے پاس صرف چند گھنٹےرہ گئے، مسلم لیگ (ن) نے انتخابی نشان شیر کے لئے درخواست جمع کرا دی۔

ملک میں نگران حکومت کے لئے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ انتخابی شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، اس موقع پرمسلم لیگ (ن) نےشیر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین نےتیر، تحریک انصاف نے ترازو یا بیٹ، جے یوآئی (ف) نے کتاب، مشرف لیگ نے توپ، گھوڑا یا عقاب اور ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی جماعت نے میزائل کا نشان مانگ لیا ہے، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 15 مارچ تک انتخابی نشان کےحصول کے لیےدرخواستیں دینے کی ڈیڈلائن دی تھی۔

انتخابی نشان کےحصول کے لیے اب تک 227 میں سے 102 جماعتیں درخواستیں جمع کراچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی چھپائی مکمل ہونے پرسیاسی جماعتوں کو پیرکو مشاورت کے لئے طلب کرلیا، واضح رہے کہ ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی ترسیل کا عمل 18 مارچ تک مکمل کر لیا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں