ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کے لئے دو نام تجویز کردیئے

فاروق ستار نےایک خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو تجویز کئے گئے نام ارسال کردیئے ہیں۔


ویب ڈیسک March 15, 2013
فاروق ستار نےایک خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو تجویز کئے گئے نام ارسال کردیئے ہیں فوٹو: فائل

LONDON: متحدہ قومی موومنٹ نے نگراں وزیراعظم کے لئے سابق جسٹس(ر)ناصر اسلم زاہد اور ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کردیئے۔

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستار نےایک خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کو تجویز کئے گئے نام ارسال کردیئے ہیں، ایم کیو ایم نے نگران وزیراعظم کے لئے ڈاکٹرعشرت حسین اور سابق جسٹس ناصر اسلم زاہد کے نام تجویز کئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین کا نام وزیراعظم راجا پرویز اشرف جبکہ جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کا نام قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے تجویز کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |