ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم کے لئے دو نام تجویز کردیئے

فاروق ستار نےایک خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو تجویز کئے گئے نام ارسال کردیئے ہیں۔

فاروق ستار نےایک خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو تجویز کئے گئے نام ارسال کردیئے ہیں فوٹو: فائل

LONDON:
متحدہ قومی موومنٹ نے نگراں وزیراعظم کے لئے سابق جسٹس(ر)ناصر اسلم زاہد اور ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کردیئے۔


قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستار نےایک خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان کو تجویز کئے گئے نام ارسال کردیئے ہیں، ایم کیو ایم نے نگران وزیراعظم کے لئے ڈاکٹرعشرت حسین اور سابق جسٹس ناصر اسلم زاہد کے نام تجویز کئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین کا نام وزیراعظم راجا پرویز اشرف جبکہ جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کا نام قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے تجویز کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story