دہری شہریت کیس سپریم کورٹ نے رائے غلام مجتبیٰ کھرل کو نااہل قراردیدیا

سپریم کورٹ کا رائے مجتبیٰ کھرل کو 15روزمیں تمام مالی مراعات اورتنخواہیں واپس کرنے کا حکم


ویب ڈیسک March 15, 2013
رائے مجتبیٰ کھرل 2008سے ہی نااہل تصورکئے جائیں گے،چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری فائل:فوٹو

سپریم کورٹ نے دہری شہریت رکھنے پرپیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی رائے غلام مجتبیٰ کھرل کو نااہل قراردے دیا۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا آج کا ہی دن رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رائے مجتبیٰ کھرل ایک سال میں متعدد مواقع ملنے کے باوجود کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیش نہیں کرسکے اوراب اس حوالے سے کیس کا فیصلہ ہوجا نا چاہیئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ رائے مجتبیٰ کھرل 2008 سے ہی نااہل تصورکئے جائیں، اس موقع پر عدالت نے پارلیمانی سیکریٹری برائے داخلہ رائے مجتبیٰ کھرل کو15 روزمیں تمام مالی مراعات اورتنخواہیں واپس کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں