بھارت نے پاکستان کے خلاف ہاکی سیریز کی میزبانی سے انکارکردیا

اگر پاک بھارت سیریز نہ ہوئی تو پھر کبھی بھی ہاکی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے، سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ


ویب ڈیسک March 15, 2013
بھارتی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان ہاکی سیریز کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے، فوٹو:فائل

بھارت نے آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف ہاکی سیریز کی میزبانی سے انکارکردیا ہے جس کی تصدیق بھارتی وزارخارجہ نے بھی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی دو طرفہ ہاکی سیریز منسوخ کردی گئی،سیریز کے پہلے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کو 5سے 15اپریل تک بھارت کا دورہ کرنا تھا جب کہ دوسرے مرحلے میں بھارتی ٹیم کو 23اپریل کو پاکستان آنا تھا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاکی انڈیا کے حکام نے سیکیورٹی کی صورتحال کوسیریزکی منسوخی کی وجہ قراردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بھارت کی جانب سے ہاکی سیریزمنسوخ کرنے کے فیصلے کو افسوس ناک قراردیتے ہوئے مایوسی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاک بھارت سیریز نہ ہوئی تو پھر کبھی بھی ہاکی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس سے قبل 2006 میں 6میچز کی ہاکی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان کو3میں کامیابی اورایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2میچز بغیرہارجیت کے فیصلے کے ختم ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں