سیاسی مداخلت اسپین کے فٹبال ورلڈ کپ 2018 سے باہر ہونے کا خدشہ

فیفااور یوئیفا میں بھی سینئرپوزیشنز پررہنےوالےینجل ماریا ویلار نے جولائی میں ملکی فٹبال کی صدارت چھوڑدی تھی

فیفااور یوئیفا میں بھی سینئرپوزیشنز پررہنےوالےینجل ماریا ویلار نے جولائی میں ملکی فٹبال کی صدارت چھوڑدی تھی ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے سیاسی مداخلت کے سبب اسپین کو ورلڈ کپ 2018 سے باہر کردینے کی دھمکی دے دی۔

فیفا نے خبررساں ادارے کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک مراسلہ اسپینش فٹبال فیڈریشن ( آر ایف ای ایف ) کو لکھ بھیجا ہے جس میں واضح کیاگیا ہے کہ سیاسی مداخلت کے سبب اسپین کو آئندہ برس روس میں شیڈول میگا ایونٹ سے معطل کیا جاسکتا ہے۔


اس سے قبل اسپینش وزیراعظم ماریانو ریجوئے نے کہا تھا کہ اسپین کو فیفا سے ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے، یہ معاملہ اسپینش فٹبال فیڈریشن کی صدارت کی وجہ سے نمایاں ہوا ہے۔

فیفا اور یوئیفا میں بھی سینئر پوزیشنز پر رہنے والے ینجل ماریا ویلار نے جولائی میں ملکی فٹبال کی صدارت چھوڑدی تھی، انہیں فنڈز میں خورد برد کرنے پر گرفتار بھی کیاگیا تھا، ویلار کی جگہ عبوری طور پر جوآن لوئس لاریا کو سامنے لایا گیا تھا، اگرچہ وہ قائم مقام ہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ 2020 تک ویلار کی مقررہ مدت تک اسپینش فٹبال کے چیف بنے رہنا چاہتے ہیں، اس پر اسپینش نیشنل اسپورٹس ایجنسی ( سی ایس ڈی ) نے بھی اعتراض کیا تھا، جس پر فیفا نے انہیں وارننگ جاری کی ہے۔
Load Next Story